اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یونسکو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ دو ہزار گیارہ سے دو ہزار سولہ تک ایرانی یونیورسٹیوں میں لئے گئے غیر ملکی طلبا کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے-
دو ہزار سولہ اور دو ہزار سترہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں ایرانی یونیورسٹیوں میں چودہ ہزار تین سو چھپن غیر ملکی طلبا کو داخلے دیئے گئے-
ایران کے اعلی تعلیم کے نائـب وزیر حسین سالار آملی نے رواں تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر کہا تھا کہ اس وقت ایرانی یونیورسٹیوں میں پچپن ہزار غیر ملکی طلبا زیر تعلیم ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169